(یو این آئی) سپریم کورٹ نے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں تین سال سے جیل میں بند آسارام باپو کی ضمانت کی درخواست فی الحال خارج کردی ہے۔
جسٹس مدن بی. لوكر کی
صدارت والی بنچ نے آج کہا کہ آسارام کی طبی جانچ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ضمانت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
عدالت عظمی نے گزشتہ اگست میں آسارام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔